متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی جینتی کے موقع پر غریبوں میں مکانات کی تقسیم کا ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا، اور یہ پروگرام 8جولائی کو منعقد ہونا تھا، تاہم کورونا وبا کے پیش نظر اس پروگرام کو ملتوی کردیاگیا ہے۔حکومت نے اعلان کیا کہ اب 15اگست کو یہ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون ڈاکٹر زیادہ فیس پر رو پڑیں
آنجہانی وائی ایس اج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں غریب عوام کے لیے متعدد اسکیمز کو متعارف کیا گیا تھا، جس میں آروگیہ شری اسکیم کافی مشہور ہے جو آج تک چل رہی ہے، مذکورہ اسکیم میں مخلتف بیماریوں میں مبتلا لوگوں کا مفت علاج اور سرجری کی جاتی ہے۔ مسلم اقلیت کے لیے پانچ فیصد تحفظات کا اقدام وائی ایس راج شیکھر ریڈٰ کے دور میں انجام دیا گیا۔ جسے بعد میں عدالت نے چار فیصد کردیا۔