چین کی جانب سے گزشتہ برس قومی سلامتی قانون نافذ کیے جانے کے بعد پولیس کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے گزشتہ جولائی میں ہوئے مقامی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ستمبر میں صوبائی الیکشن سے پہلے جمہوریت کے حامی امیدواروں کے لیے مظاہرہ کیا تھا۔
ان میں سابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ماہر قانون جیمس ٹو، اینڈریو وان اور لام چیؤک- ٹنگ بھی شامل ہیں، جو کہ پچھلے سال کے آخر تک قانون ساز کونل کے رکن تھے۔