سبھی لڑکیوں کی تربیت کا خرچ کمپنی کی جانب سے مہیا کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں بطور پائلٹ روزگار دلانے میں تعاون بھی کیا جائے گا۔
اس پروگرام کے تحت گجرات سمیت چار ریاستوں کرناٹک، راجستھان اور ہریانہ کی 20 لڑکیوں کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبھی لڑکیوں کی تربیت کا خرچ کمپنی کی جانب سے مہیا کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں بطور پائلٹ روزگار دلانے میں تعاون بھی کیا جائے گا۔
اس پروگرام کے لیے کمپنی نے بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹز کے علاوہ ایشیا میں پہلی خاتون کمرشیل پائلٹ کیپٹن اندرانی سنگھ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی کے ڈائریکٹر ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ 18 جولائی سے 10 اگست تک انتخابات کا عمل شروع ہوگا۔
امیدوار کی تعلیمی اہلیت میں لڑکیوں کا متعلقہ ریاست کے بورڈ سے 12ویں پاس ہونے کے ساتھ ریاضی اور طبیعیات میں 90 فیصد نمبرات کا ہونا ضروری ہے۔
کمپنی نے گذشتہ پانچ برسوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 7 ترجیحی شعبوں میں 132 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں فی الحال محض 12 خواتین کمرشیل پائلٹ ہیں۔