ETV Bharat / bharat

ای-کامرس کمپنیوں کوغیر ضروری سامان سپلائی کی اجازت نہیں

ای۔ کامرس کمپنیوں کو 20 اپریل کے بعد بھی غیر ضروری سامان کی سپلائی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ای-کامرس کمپنیوں کوغیر ضروری سامان سپلائی کی اجازت نہیں
ای-کامرس کمپنیوں کوغیر ضروری سامان سپلائی کی اجازت نہیں
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 3:22 PM IST

وزارت نے آج ایک حکم جاری کرکے کہا کہ ای۔ کامرس کمپنی 20 اپریل کے بعد بھی صرف ضروری سامان ہی سپلائی کرے گی اور اس کے لئے انہیں اپنی گاڑیوں کو سڑک پر اتارنے سے پہلے ضروری اجازت بھی حاصل کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ منگل کو کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تین مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کچھ ضروری سرگرمیوں کو 20 اپریل سے شرائط کے ساتھ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اگرچہ یہ فیصلہ مکمل لاک ڈاؤن کی رہنما ہدایات پر عمل کے تجزیے کی بنیاد پر کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

اس کے بعد وزارت داخلہ نے مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق جامع رہنما ہدایات جاری کی تھیں اور ان میں کہا گیا تھا کہ ای۔ کامرس کمپنیوں کو 20 اپریل کے بعد کاروبار کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے آج اس بارے میں صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا کہ ای۔ کامرمس کمپنیوں پر بھی غیر ضروری سامان کی سپلائی سے متعلق پابندی نافذ رہے گی اور وہ 20 اپریل کے بعد بھی غیر ضروری سامان کی سپلائی نہیں کر سکیں گی۔

ضروری سامان کی سپلائی کرنے والی ای۔ کارمس کمپنیوں کو اپنی گاڑیوں کو سڑک پر اتارنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.