ETV Bharat / bharat

ملک میں معیشت کو بحال کرنے پر تبادلہ خیال جاری

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 4:37 PM IST

ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کو ختم ہونے میں صرف 9 دن باقی ہیں، اس بیچ مرکزی داخلہ سیکریٹری اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے درمیان، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے معیشت کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزدور کسان
مزدور کسان

ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کے روز اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'وزارت داخلی امور میں جوائنٹ سیکریٹری برائے امور داخلہ اور جوائنٹ سیکریٹری برائے صنعت ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور دو سینیئر بیوروکریٹز کے مابین ایک ویڈیو کانفرنسنگ کا اہتمام کیا گیا تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو بحال کیا جا سکے'۔

جوائنٹ سیکریٹری برائے وزارت داخلہ پنیا سلیلا شریواستو نے کہا کہ 'انڈسٹریز ایسوسی ایشنز اور دو اعلی بیوروکریٹز کے درمیان صنعتی کاروبار کے مطابق تبادلہ خیال کیا گیا ہے تاکہ وہ انڈسٹری کاروبار جو لاک ڈاؤن کے دوران چل رہی تھی، انہیں اچھے طریقے سے چلایا جاسکے جس سے معیشت بحال ہو سکے'۔

جوائنٹ سیکریٹری شریواستو نے کہا کہ 'اس تناظر میں ہوم سیکریٹری اجے بھلا اور سیکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی گروپرساد مہاپترا نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے بات کی ہے۔'

ڈی پی آئی آئی ٹی، جو وزارت تجارت کے ماتحت ایک محکمہ ہے، نے ایک ٹویٹ میں کہا 'صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی گئی تھی'۔

بھارت میں اب تک کووڈ-19 سے 23 ہزار 77 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 718 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.