ETV Bharat / bharat

'تاریخ میرے کارناموں کو یاد رکھے گی'

سماجوادی پارٹی کے فائر برانڈ سینئر لیڈر اعظم خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تعلیم کے شعبے میں اتنا کام کیا ہے کہ تاریخ میں مجھے یاد رکھا جائے گا۔

author img

By

Published : Mar 27, 2019, 6:23 PM IST

'تاریخ میرے کارناموں کو یاد رکھے گی'

انہوں نے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ: ' کیا تاریخ ایسے لوگوں کو یاد کرے گی، جو 'کاٹ' ڈالنے کی زبان بولتے ہیں۔ ایسی زبان تو چنبل کے ڈاکو بھی نہیں بولتے'۔

'تاریخ میرے کارناموں کو یاد رکھے گی'

'میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کی عوام نے اتنے بڑے جھوٹ پر یقین کر لیا کہ انہیں 15 لاکھ روپیہ ملے گا اس کے برعکس راہول گاندھی نے غریب طبقے کو 72 ہزار روپے سالانہ دینے کا وعدہ کیا ہے، اس پر ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو بھی یقین کر لینا چاہیے'۔

اعظم خان نے کہا کہ: 'اگر میں ملک کا وزیراعظم ہوتا تو چالیس جوانوں کی شہادت پر چالیس سیکنڈ کا بھی انتظار نہیں کرتا اور بنا کسی سوچ کے پڑوسی ملک پر حملہ کر دیتا'۔

انہوں نے سوال اٹھایا کی اگر سرجیکل اسٹرائک میں چار سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، تو کسی نے ان کی نماز جنازہ کیوں نہیں پڑھی۔

اعظم خاں نے یوگی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ: ' وہ مجھے اور یونیورسٹی، کالج اور ادارے کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اردو گھر منہدم کروا دیا'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.