1774، ہندستان میں پہلا ڈاک سروس دفتر کھولا گیا۔
1800، مراٹھا سلطنت کے معروف سیاستداں نانا فڑنویس کا مہاراشٹر کے پنے میں انتقال ہوا۔
1848، پرنس کلیمنس وان میٹرٹچ نے آسٹرییا کے ریاستی چانسلر اور وزیر خارجہ کے عہدہ سے استعفی دیا۔
1878، ورنا کولر پریس ایکٹ نافذ ہوا اور اگلے ہی دن میں امرت بازار پتریکا انگریزی اخبار بنا۔
1878، آکسفورڈ یونیورسٹی نے کیمبرج یونیورسٹی کو اپنے پہلے گولف میچ میں شکست دی۔
1897، سین ڈیگو اسٹیٹ یونیورسٹی کا قیام ہوا۔
1940، ہندستانی انقلابی ادھم سنگھ نے انگریزوں سے جلیاں والا باغ کا انتقام لینے کے لئے پنجاب کے سابق گورنر مائکو او ڈائر کو لندن میں گولی مارکر قتل کردیا۔
1944، اٹلی اور سوویت یونین نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات پھر سے بحال کئے۔
1961، برطانیہ کی دو خواتین اور تین مرد حکام پر روس کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام لگا۔
1961، زمینی تودے گرنے سے سوویت یونین میں 145لوگوں کی موت ہوئی۔
1963، کھیلوں میں شانداری کارکردگی کے لئے ارجن ایوارڈ کا اعلان ہوا۔
1996، اسکاٹ لینڈ میں ڈنبلین کے اسکول میں ایک بندوق بردار نے گھس کر فائرنگ کی جس میں 16بچے اور ان کے اساتذہ کی موت ہوگئی۔
1997، انڈین مشنریز آف چیرٹی میں مدرٹریسا نے سسٹر نرملا کا انتخاب لیڈر کے طورپر کیا۔
1999، شیخ حمز بن عیسی الخلیفہ بحرین کے نئے حکمراں بنے۔
2002، رابرٹ موگابے پھر سے زمبابوے کے صدر منتخب ہوئے۔
2004معروف ہندستان ستار نواز ولایت خان کا انتقال ہوا۔
2008، ناسا کی خلائی گاڑی اینڈیور محفوظ طریقہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیسن پر پہنچی۔
2012، بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے نزدیک ایک تیل ٹنکر اور ایک کشتی کے ٹکراجانے سے 110لوگوں کی موت ہوئی۔
2016،ترکی کے انقرہ میں خودکش بم دھماکہ میں 37لوگوں کی موت ہوئی۔