بھارتی ریاست اتر پردیش میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے بتایا کہ 'وہ ایودھیا معاملہ میں مسلم فریق کو پانچ ایکڑ زمین دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی داخل کریں گے۔
انہوں نے اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا کہ 'مذہبی بنیاد پر کسی کو زمین کیسے دی جا سکتی ہے'؟
انہوں نے کہا ایودھیا میں صدیوں سے مندر قائم تھا اور اس جگہ پر مسجد بنانا مہاسبھا کو ہرگز گوارہ نہیں ہے۔ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔