ETV Bharat / bharat

'بھارت کی تقسیم کے لیے ہندومہا سبھا اور مسلم لیگ ذمہ دار'

راجیہ سبھا میں کانگریس کے رہنما آنند شرما نے شہریت ترمیمی بل پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کی تقسیم کے لیے ہندومہا سبھا اور مسلم لیگ ذمہ دار ہیں'۔

Hindu maha Sabha and Muslim League are responsible for the partition of India
راجیہ سبھا میں کانگریس کے رہنما آنند شرما
author img

By

Published : Dec 11, 2019, 3:32 PM IST

Updated : Dec 11, 2019, 4:55 PM IST

راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے شہریت ترمیمی بل کا مخالفت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا کہ ملک کی تقسیم کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے بلکہ دو قومی نظریہ سب سے پہلے ہندو مہاسبھا اور مسلم لیگ نے پیش کیا تھا اور اس میں برطانوی حکومت کا کردار تھا۔

'بھارت کی تقسیم کے لیے ہندومہا سبھا اور مسلم لیگ ذمہ دار'

انہوں نے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بل کا محض سیاسی طور پر نہیں بلکہ اس لیے اس کے خلاف ہیں کیونکہ یہ آئین کی بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے بلکہ یہ اس کی روح کو ٹھیس پہنچانے والا ہے اور یہ بھارتی جمہوریہ پر حملہ ہے۔
خیال رہے کہ لوک سبھا نے پیر کے روز 12 گھنٹے کی طویل گرما گرم بحث کے بعد تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق مبینہ متنازع ترمیمی بل منظور کر لیا تھا۔

لوک سبھا نے مبینہ متنازع ترمیمی بل کی منظوری پیر کو رات گیے دی۔ اس بل کے حق میں 311 ووٹ آئے جبکہ اس کی مخالفت میں تقریباً82 ووٹ پڑے تھے۔

اس مسودۂ قانون کے تحت بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے بھارت آنے والے ہندو، بودھ، جین، سکھ، مسیحی اور پارسی مذہب سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کی تجویز دی گئی ہے لیکن اس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر سیکولر پارٹیوں اور سماجی تنظموں کو تشویش ہے کہ مودی حکومت عمداً ایک خاص طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 11, 2019, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.