ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو میں ایک دن میں کورونا کے تقریباً سات ہزار کیسز - اردو خبر

تمل ناڈو میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ تقریباً سات ہزار معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

تامل ناڈو میں ایک دن میں کورونا کے تقریباً سات ہزار کیسز

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:46 PM IST

تمل ناڈو میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ تقریباً سات ہزار معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

محکمہ صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 749 پر پہنچ گئی جبکہ مزید 88 کی موت ہوئی ہے۔

ان میں 66 کی سرکاری اور 22 مریضوں کی نجی اسپتالوں میں موت ہوئی ہے۔ریاست میں اس بیماری سے اب تک 3320 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس مدت کے دوران 6504 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو ایک روز میں ٹھیک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اسے شامل کر کے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 292 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور مختلف اسپتالوں سے انھیں چھٹی مل چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.