ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 18552 معاملے - بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے سب سے زیادہ 18 ہزار 552 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 5.08 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 18552 معاملے

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 1:44 PM IST

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 5 لاکھ آٹھ ہزار 953 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 18 ہزار 552 نئے معاملے شامل ہیں، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کی وجہ سے 384 افراد فوت ہوچکی ہیں اگرچہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں یہ تعداد 23 کم ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 685 ہوگئی ہے، دوسری جانب اس بیماری سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 10 ہزار 244 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں، جنہیں ملاکر کل 2 لاکھ 95 ہزار 881 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے، اس وقت ملک میں کورونا کے ایک لاکھ 97 ہزار 387 فعال معاملے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5024 درج کئے گئے ہیں اور 175 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 152765 اور مرنے والوں کی تعداد 7106 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 79815 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے قہر برپا کررکھا ہے اور اب یہ انفیکشن اور اموات کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 77240 ہوگئی جبکہ 3460 نئے معاملے رپورٹ ہوئے۔ اسی عرصے میں 63 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 492 ہوگئی۔ دارالحکومت میں 47091 مریضوں کو انفیکشن سے آززادی ملی ہے، جن کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.