اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ یعنی 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس سے قبل یکم مئی کو ایک ماہ قبل کورونا انفیکشن کے 155 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔
اسرائیلی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ اسرائیل میں اب تک کورونا انفیکشن کے 17،495 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس مدت کے دوران کورونا کے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 291 ہی ہے۔
اس وقت ملک میں 2191 فعال کورونا مریض ہیں اور 104 اسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے 30 افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
اب تک ملک میں 15،013 افراد کووڈ 19 سے مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل اسرائیل کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ 'منصوبے کے مطابق ملک میں ٹرین سروس آٹھ جون سے بحال ہوگی اور مسافروں کو ماسک پہننے کے علاوہ دوسری ہدایات پر عمل کرنا پڑتا ہے'۔
اس کے مطابق 'ریلوے اسٹیشن پر تمام مسافروں کے درجہ حرارت کی جانچ کی جائے گی۔ اسٹیشنوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے گی'۔