پولس نے بتایا کہ ایک تیز رفتار سویفٹ ڈیزائر کار بھیم تال سے صبح ہلدوانی جارہی تھی۔ تبھی ڈرائیور نے کار پر قابو کھو دیا اور کار سڑک کنارے ڈیوائڈر کو توڑتے ہوئے بھیم تال جھیل میں گرگئی۔
صبح کی سیر پر جا رہے لوگوں نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ کار جھیل میں ڈوبنے سے پہلے کچھ دیر تک پانی میں ہچکولے کھاتی رہی۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور بھیم تال تھانے کی پولیس ٹیم نے جائے واقعہ پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ مہم چلائی۔ کئی گھنٹے کی مشقت کے بعد لاشوں کو باہر نکالا جا سکا۔
بھیم تال تھانہ انچارج کیلاش جوشی نے بتایا کہ 'دو لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ایک ہی شناخت للت کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بھیم تال کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ دوسری کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'گاڑی نکالنے کے لئے کرین مدد لی گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔'