جنوبی گجرات اور سوراشٹر میں چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں احمدآباد میں کئی دنوں سے بارش نہیں ہوئی ہے۔
گجرات کے محکمہ موسمیات نے پانچ جولائی کو چھتیس گڑھ کے آس پاس لو پریشر (ہلکا درجہ حرارت) کی وجہ سے احمد آباد سمیت وسطی بھارت اور مغربی بھارت میں زبردست بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔
اس تعلق سے محکمہ موسمیات احمد آباد کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی بی دوبے نے بتایا ہے کہ 'بارش کے لیے احمدآباد میں لوگوں کو چار سے پانچ دن تک انتظار کرنا پڑے گا۔ فی الحال پورے ضلع میں بارش کے لیے کسی طرح کا ما حول نہیں دکھائی دے رہا ہے لہذا احمد آباد میں ابھی بارش کا امکان نہیں ہے'۔
احمدآباد میں مونسون پوری طرح سے شروع نہیں ہوا ہے۔ بحریہ عرب میں نمی کی وجہ سے سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں بارش ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ممبئی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آئندہ دو دنوں میں بھاری بارش ہونے کی پشین گوئی کی ہے تو وہاہیں محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ بھی جاری کیا ہے۔