ETV Bharat / bharat

ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کے پریمیم میں تین سو فیصد اضافہ - کورونا کی وبا کی وجہ سے اسپتالوں میں

مختلف اسکیم میں تبدیلی کے بعد عام لوگ پریشان ہیں۔

health insurance
health insurance
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 12:53 PM IST

کورونا کی وبا کی وجہ سے اسپتالوں میں جہاں ہیلتھ انشورنس والوں کو علاج میں بھاری دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں صحت بیمہ کمپنیوں نے پریمیم میں اچانک ڈھائی سو سے تین سو فیصد تک اضافہ کردیا ہے جس سے متوسط طبقے کے کنبوں کے سامنے بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

کئی برسوں سے یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ہیلتھ انشورنس لینے والے کچھ لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پریمیم میں کہیں زیادہ اضافہ کیا ہے۔ اس سے ان پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے 50 ہزار، 1 لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس ختم کردیا ہے اور اب ہر صارف کے لئے کم از کم 2 لاکھ روپے کا بیمہ لازمی ہوگا جو ایک سال کے لئے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صحت انشورنس کمپنی نے اپنی نئی اسکیم کے تحت متعدد تبدیلیاں کرکے انشورنس کو پیچیدہ کردیا ہے۔ پہلے صحت انشورنس کے لئے پریمیم کی رقم سب کے لئے یکساں تھی لیکن اس سال کے بعد سے بڑھتی عمر کے حساب سے پریمیم کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پہلے شوہر، بیوی کے علاوہ بوڑھے والدین اور بچوں کو بھی شامل کئے جانے کا التزام تھا لیکن اب والدین کو اس سے خارج کردیا گیا ہے۔ اب ضعیف والدین کے لئے علیحدہ صحت انشورنس لینا ہوگا جو بہت مہنگا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.