کنہیا کمار نے بیگو سرائے میں ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اگر مودی ہاتھی ہیں تو وہ چیونٹی، انھیں اٹھاکر پٹک دیں گے'۔
کنہیا کمار نے گری راج سنگھ پر طنز کستے ہوئے انھیں وزیراعظم مودی کا پٹھہ کہا۔
کنہیا کمار منگل کے روز بیگو سرائے کے مٹیہانی علاقے کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں بی جے پی والے مجھے اسلام قبول کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ میں مذہب کی مخالفت نہیں کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ بوکھلا گئے ہیں، اسی وجہ سے وہ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔
سی پی آئی کے امیدوار اور جے این ایو طلبا یونین کے سابق صدر نے کہا کہ وہ بیگو سرائے کی سرزمین پر پیدا ہوا ہے اور وہیں ان کی پرورش ہوئی، نہ گری راج سنگھ کی طرح آسمان ٹپک پڑا ہے۔
کہنیا کمار ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس سے وجہ سے انہیں مخالفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس کو غیرضروری بتائے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا کوئی بیگو سرائے کا بچہ ملک مخالف ہو سکتا ہے؟
انہوں نے بی جے پی کے امیدوار اور سابق مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو باہری بتایا اور کہا کہ جو لوگ گری راج گری راج کر رہے ہیں، ان کی ضمیر مر چکی ہے اور وہ روپے پیسے میں فروخت ہو چکے ہیں۔