الہ آباد ہائی کورٹ نے اسکول اور کالج کی فیس پر مکمل طور پر چھوٹ دینے کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ اس سلسلے میں طلبا کے سرپرستوں اور والدین میں سخت تشویش پائی جارہے ہیں کہ پڑھائی تو نہیں ہورہی ہے، لیکن فیس کیوں لی جارہی ہے؟
جسٹس سنیتا اگروال اور ایس ڈی سنگھ پر مشتمل دو ججوں کے بنچ نے مقامی رہائشی آشوتوش کمار پانڈے کی اس درخواست کو خارج کرتے ہوئے ان کی درخواست کو مکمل طور پر غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے۔
بنچ نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا 'ہم شروع میں ہی ریکارڈ کررہے ہیں کہ کورونا کی وبا کے دوران اسکولز اور کالجز کی جانب سے چھٹیاں دی گئی ہیں'۔
عدالت نے کہا کہ 'بیشتر اسکولز اور کالجز طلبا کے لئے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں اور اساتذہ یا تو براہ راست کلاسز لے رہے ہیں یا طلبا کو ویڈیو بھیج رہے ہیں۔ طلباء کو ہوم ورک بھی دیا جا رہا ہے اور اساتذہ بھی اس کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں'۔
بینچ نے مزید کہا ہے کہ 'مزید برآں کسی بھی معاملے میں رٹ پٹیشن میں کی گئی درخواستوں میں عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے گی'۔