ETV Bharat / bharat

مظفرپور میں 100بسترکے ہسپتال کا ڈزائن تیار

author img

By

Published : Jun 23, 2019, 6:50 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ دماغی بخار کے قہر کاسامنا کررہے بہار کے مظفر پور میں 100بستروں کے ہسپتال کے لیے جگہ اور اس کے ڈزائن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

مظفرپور میں 100بسترکے ہسپتال کا ڈزائن تیار

ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہاں وزارت کے سینیئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں بہار میں دماغی بخار کی وجہ سے پیدا ہوئی صورت حال کا جائزے لیا۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال مرکز ی اسکیم کے تحت بنایاجائیگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'دماغی بخار کی وجہ سے سنیچر کو ایک اور مریض کی موت ہوگئی اور ایک نئے مریض کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ ابھی کرشنا میڈیکل ہسپتال میں 84 مریضوں کا علاج جاری ہے، جن میں سے چار کی حالت سنگین ہے۔

وزیرصحت نے کہا کہ مرکز کی ٹیم گزشتہ ایک ہفتے سے مظفر پور میں خیمہ زن ہے۔ ریاست اور ضلع انتظامیہ کی مدد سے یہ ٹیم لوگوں میں بیداری پیدا کررہی ہے۔ علاوہ ازیں پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں سہولیات میں اضافہ کیاجا رہا ہے ۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری منوج جھالانی نے دیگر سینیئر افسران کے ساتھ مظفر پور کے کئی ہسپتالوں کا دورہ کیا اور صورت حال کاجائزہ لیا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.