ETV Bharat / bharat

'کورونا سے نمٹنے کے لیے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو فروغ دیں' - عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور کوروناوائرس’کووڈ-19‘سے مقابلہ کرنے کے لئے ممبر ممالک سے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو فروغ دینے کے لئے کہا ہے۔

'کورونا سے نمٹنے کے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو فروغ دیں'

author img

By

Published : May 4, 2020, 8:53 PM IST

ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیاء کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا کے ممبر ممالک کو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو مسلسل فروغ دیتے رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صابن یا الکحل پر مبنی سینیٹائیزر سے باقاعدہ طور پر اچھی طرح سے ہاتھ دھونے کی عادت ایک اہم طریقہ ہے جسے اپنا کر ہم خود کی اور دوسروں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر کھترپال نے کہا کہ پانچ مئی کو دنیا میں سالانہ’’سیولائفز:کلین یور ہینڈس‘مہم منائی جاتی ہے۔اس روز’مڈوائف انٹر نیشنل ڈے‘بھی منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ممبرممالک صحت دیکھ ریکھ کے تحت ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو لگاتار فروغ دیتے رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.