ریاست اترپردیس کے ضلع علی گڑھ اور مظفر نگر میں سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش خوب جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
علیگڑھ کے تاریخی بیکونتھ نگر گردوارہ جس کی تعمیر 1934 میں ہوئی تھی۔ آج گرو نانک دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مختلف پروگراموں جیسے پربھات پھیری، لنگر، فری ہیلتھ کیمپ اور خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
گردوارے کے سابق صدر امرت سنگھ ہورا نے بتایا: 'گردوارے کا پرانا نام بیکونتھ نگرتھا بعد میں ہم نے انتظامیہ سے مشورہ کرکے تقریبا تیس پینتیس سال قبل اس کو مرکزی گردوارہ بنا دیا۔ پہلے یہ گردوارہ ایک چھوٹے سے روپ میں تھا، پہلے ایک کمرہ ہوتا تھا جو 1934 میں بنا تھا۔ یہ ساری جگہ ایک رانی راجاندر کوار کی تھی، انہوں نے تھوڑی سی زمین دی تھی گردوارہ بنانے کے لیے پھر سب نے پیسہ اکھٹا کرکے رانی جو کوچیثر کی تھی ان سے خریدی، پر 1961 میں بنا تھا جس میں اس وقت بھون ہے۔
دلجیت کور نے بتایا: 'آج ہم گرو جی کی کرپا سے ان کے 550 ویں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ گرونانک جی کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک ہی نور سے پیدا ہوئے ہیں۔ اس لیے ہم سب کو آپس میں بھائی چارہ رکھنا چاہیے۔ گرونانک دیو جی نے کہا ہے ہم سبھی کو پربھو کا دھیان کرنا چاہیے، جو ہم اچھی کرت کرے اس کو ہم مل باٹ کر کھائے۔'
کرتارپور پاکستان کے راستے کھولے جانے پر دلجیت کور نے کہا: 'دونوں ملک کے وزیراعظم کی طرف سے بہت اچھی پہل ہے۔ ہمارا یہی کہنا ہے آپس میں امن شانتی رہے اور ہم سب چاہتے بھی ہیں امن شانتی ہے۔ ہم بہت دنوں سے روز ارداس کرتے ہیں سب کا بھلا مانتے ہیں اور جو زیارت ہم سے بچھڑ گئی ہیں پاکستان میں ہے ان کے ہم کھلے درشن روز پربھوں سے مانگتے ہیں، تو میں دونوں ملک کی وزیراعظم کا شکر ادا کرتی ہوں۔
ادھر اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے روڈ ویز بس اسٹینڈ کے قریب گرودوارہ میں سری گرو نانک دیو جی مہاراج کے 550 سالا پرکاش پرو کو دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔
یہاں ایک تقریب منعقد کر کئی پروگراموں کا نظم کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔ اس پروگرام میں مظفر نگر کے کئی اعلی افسران موجود رہے۔