ETV Bharat / bharat

پاکستانی صحافی سے خصوصی بات چیت - Gunmen attack Karachi stock exchange

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق پاکستان کی معروف صحافی رمیشہ علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ پر پاکستانی صحافی سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 4:26 PM IST

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج چار بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں اب تک نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی کاروائی میں چاروں شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی معروف صحافی رامیشا علی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی۔

انہوں نے کہا حالانکہ اس حملے کی ابھی تک باضابطہ طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن عسکری تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے ایک ڈھڑے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

انہوں نے کہا حملہ کرنے سے قبل تنظیم نے ایک ٹویٹر اکاونٹ بھی کھولا تھا تاکہ حملہ کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر قبول کی جا سکے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ پر پاکستانی صحافی سے خصوصی بات چیت

سندھ پولیس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر اسٹاک ایکسچینج احمد چنائے نے کہا کہ عسکریت پسند پارکنگ ایریا میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کی، ہمارے گارڈز نے حملہ آوروں کا معقول جواب دیا۔

پاکستان میں بڑے عسکری حملے

واضح رہے پاکستان کے شہر کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح تقریباً 10 بجے حملہ ہوا۔ حملہ آور کارولہ گاڑی میں سوار تھے۔ عسکریت پسند عمارت کے احاطے میں داخل ہوئے۔ اور یہیں پر فائرنگ کی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کے بعد علاقہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوع پر موجود تھے اور پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچنج کے قریب ہی پولیس ہیڈ کوارٹر بھی واقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.