گذشتہ 32 برسوں سے بطور استاد خدمات انجام دینے والی سودھا جوشی کو رواں برس یوم اساتذہ کے موقع پر صدر جمہوریہ کی جانب سے آج قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ جو نابینا طلبہ و طالبات کو پڑھاتی ہے۔
سدھا جوشی کو یہ ایوارڈ گجرات کے سریندر نگر کے ضلع ملی کے ٹیڈانا پرائمری اسکول کے استاد سبرکاندھا کے وڈالی اور کنجیلی پرائمری اسکول کے پرنسپل پرکاش چندر سوتھر کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔
گزشتہ 21 اگست کو وزارت تعلیم نے پانچ ستمبر یعنی یوم اساتذہ کے موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف کے ضمن میں قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے جوشی نے کہا کہ 'وہ بلائنڈ مین ایسوسی ایشن کے ساتھ 1987 سے مسلسل کام کر رہی ہیں'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'نابینا طالب علموں کو پڑھانا ایک مشکل کام ہے، لیکن میں نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ ان طلبا کے لیے اسباق کو آسان سے آسان تر بنایا جائے'۔
سدھا جوشی نے کہا ہے کہ 'میں سائنس اور ریاضی کی تعلیم دیتی ہوں۔ جس میں نابینا طلبا کو پڑھانا اور سمجھانا دیگر مضامین کے مقابلے اور بھی مشکل ہے، لیکنن ہم نے کئی خاص طریقہ کار استعمال کیے ہیں'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'میں نے ان مشکل مضامین کو نابینا طلبا کو پڑھانے کے لئے اپنا خصوصی تدریسی طریقہ تیار کیا ہے'۔
انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جب انھوں نے بلائنڈ مینز ایسوسی ایشن میں شمولیت اختیار کی تو یہ ان کے لئے ایک چیلنج تھا، تاہم اس کے ذریعے مجھے بہت مدد ملی'۔
- مزید پڑھیں: یوم اساتذہ: اساتذہ سے متعلق عظیم شخصیات کے اقوال
جوشی کا کہنا ہے کہ 'قومی ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے بعد میرے تمام طلبا بہت خوش ہیں۔ یہ ایوارڈ صرف میرے لیے نہیں بلکہ یہ ہر طالب علم کے لیے ہے'۔
'میرے طلبا مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میں چھٹیوں کے دوران بھی ان کی تربیت کرتی رہی ہوں'