ETV Bharat / bharat

'بی جے پی حکومت نے چین سے 5،700 کروڑ روپیے کا قرض لیا ہے' - covid-19 active response and expenditure support programme

عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ 'ایک طرف حکومت نے چین سے 5،700 کروڑ قرض لیا ہے۔ تو دوسری جانب لوگوں سے چین کا بائیکاٹ کرنے کے لئے کہا جارہا ہے!'

Aam Aadmi Party (AAP) leader Sanjay Singh
'بی جے پی حکومت نے چین سے 5،700 کروڑ قرض لیا ہے'
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 12:29 PM IST

عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما سنجے سنگھ نے چین سے 5،700 کروڑ روپئے کا قرض لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف چین سے قرض لیا جا رہا ہے تو دوسری طرف لوگوں سے ہمسایہ ملک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'بی جے پی کا ڈرامہ قابل تحسین ہے۔ آپ ملک سے چین کا بائیکاٹ کرنے کو کہتے ہیں اور آپ نے ہی چین سے 5،700 کروڑ روپئے کا قرض لیا ہے!'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ملک کے فوجی اہلکار سرحدوں پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ جبکہ بی جے پی حکومت صرف دفاعی طور پر کام کر رہی ہے'۔

اس سے قبل وزارت خزانہ نے 19 جون کو اعلان کیا تھا کہ حکومت ہند اور بیجنگ میں مقیم کثیرالجہتی مالیاتی ادارہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے بھارت کو کووڈ-19 کی مد میں تعاون کے لئے 750 ملین ڈالر (تقریبا 5،688 کروڑ روپئے) کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بتادیں کے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) چینی بینک ہے۔ جو چین کے شہر بیچنگ میں واقع ہے۔

حکومت ہند اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے 750 ملین ڈالر کے 'کورونا ایکٹیو رسپانس اینڈ ایکسپنچریٹری سپورٹ پروگرام' پر دستخط کیے تاکہ بھارت کو کورونا کے وبائی امراض سے لڑنے میں مدد دی جاسکے'۔

اے آئی آئی بی کی جانب سے بھارت میں یہ پہلا بجٹ تعاون کا پروگرام ہے۔

واضح رہے کہ اے آئی آئی بی ایک کثیرالجہتی ترقیاتی بینک ہے۔ جس کا مشن ایشیاء میں معاشرتی اور معاشی حالات کو بہتر بنانا ہے۔ اس نے جنوری 2016 میں کام شروع کیا تھا اور اب اس کے دنیا بھر میں منظور شدہ 102 اراکین ممالک ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.