ETV Bharat / bharat

ماہ صیام کی مبارکباد اور گھروں میں رہنے کی اپیل - اس وقت میں ہر کسی کو متحد ہوکر ہماری سماجی اور مذہبی سرگرمیوں میں سماجی فاصلہ کی ضرورت پر عمل کرنا چاہئے

آندھراپردیش کے مسلم بھائیوں کو ماہ مقدس رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے مسلم طبقہ کے تمام افراد سے اپیل کہ کہ وہ گھروں میں ہی محدود رہیں اور اس مقدس ماہ میں گھروں میں ہی عبادت کریں۔

ماہ صیام کی مبارکباد اور گھروں میں رہنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 6:34 PM IST

آندھراپردیش کے مسلم بھائیوں کو ماہ مقدس رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے مسلم طبقہ کے تمام افراد سے اپیل کہ کہ وہ گھروں میں ہی محدود رہیں اور اس مقدس ماہ میں گھروں میں ہی عبادت کریں۔

گورنر نے کہا کہ موجودہ طورپر ملک مشکل مرحلہ سے گزررہا ہے اور تمام طبقات کو چاہئے کہ وہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکام کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اورریاستی حکومتوں نے تمام اقدامات کئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کی جاسکے جس نے پوری دنیا کو متاثرکیا ہے۔ ہری چندن نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں کامیابی تمام مذاہب،ذات کے افراد کے تعاون کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔گورنر نے کہاکہ تکثیریت،بھارتی سماج کا اٹوٹ حصہ اور بھارتی ثقافت کا لازمی عنصر ہے۔تمام مذاہب کے ماننے والے افراد کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر اس مشترکہ چیلنج سے لڑنے کے لئے کام کریں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کوویڈ-19،بنی نوع انسان کو درپیش سب سے بڑاچیلنج ہے اور اس وقت میں ہر کسی کو متحد ہوکر ہماری سماجی اور مذہبی سرگرمیوں میں سماجی فاصلہ کی ضرورت پر عمل کرنا چاہئے۔تمام مسلم بھائیوں اور بہنوں کو چاہئے کہ وہ گھر میں رہیں اور خالق کائنات سے دعا کریں کہ ہمیں اس بات کی طاقت دے کہ ہم دنیا کو معمول کے حالات پر لائیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.