ETV Bharat / bharat

'حکومت سوال پوچھنے والوں کو ڈرانا چاہتی ہے' - حکمراں جماعت کے لوگ بدعنوانی میں ملوث

تلگودیشم کے صدر چندرا بابو نائیڈو نے الزام لگایا کہ آندھراپردیش میں بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے بجائے اپوزیشن رہنماوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

'حکومت سوال پوچھنے والوں کو ڈرانا چاہتی ہے'

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 3:38 PM IST

چندرابابو نائڈونے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کی نشاندی کرنے پر تلگودیشم کے رہنماوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چندرابابو نائڈو نے الزام لگایا کہ ریاست میں ماسکز،کورونا کٹز، بلیچنگ کی خریداری میں حکمراں جماعت کے ارکان نے بدعنوانی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت سوال کرنے والوں کو ڈرانا چاہتی ہے اور اسی لئے انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

تلگودیشم سربراہ نے الزام لگایا کہ ایمبولیس کنٹراکٹ معاملے میں 307 کروڑ روپئےکا گھپلہ ہوا ہے اور یہ کنٹراکٹ حکمراں جماعت کے رہنما وجئے سائی ریڈی کے داماد کو دیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمان رگھوراما راجو بھی خود کو غیر محفوظ بتارہے ہیں۔ کیوں کہ انھوں نے حکومت سے سوال پوچھے تھے۔

واضح رہے کہ جگن حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے اپوزیشن تلگو دیشم اور حکمراں جماعت کے رہنما اور کارکنوں میں جھڑپ کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔ تلگودیشم ہر بار یہ الزام لگاتی آرہی ہیکہ حکمراں جماعت کے رہنما اور کارکن ان پر حملے کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.