ETV Bharat / bharat

آلو اور پیاز کی بلیک مارکیٹنگ حکومت روکے : کانگریس - کانگریس

کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے کہا 'حکومت نے بلیک مارکیٹنگ کو موقع دینے کے لئے قیمتیں روکنے کی کوشش نہیں کی اس لئے اسے بتانا چاہئے کہ اس نے وقت رہتے یہ قدم کیوں نہیں اٹھائے'۔

oniononion
onion
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:33 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں لیکن حکومت آلو۔پیاز جیسی ضروری اشیاء کی قیمتیں اور ان کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہی ہے۔

کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے الزام لگایا 'ضروری اشیاء کی قیمتیں مصنوعی طریقے سے بڑھ رہی ہے۔ حکومت کو جی ڈی پی بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے تھی لیکن اس کی بدانتظامی کی وجہ سے آلو، پیاز، ٹماٹر جیسی عام سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور حکومت اسے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کررہی ہے'۔

انہوں نے کہا 'حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آلو دس برسوں میں سب سے زیادہ قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ آلو 147 فیصد اور پیاز 142 فیصد کی اونچی شرح پر فروخت ہورہا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
چاول کالا ہے لیکن سب سے نرالا ہے

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بلیک مارکیٹنگ کو موقع دینے کے لئے قیمتیں روکنے کی کوشش نہیں کی اس لئے اسے بتانا چاہئے کہ اس نے وقت رہتے یہ قدم کیوں نہیں اٹھائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.