ETV Bharat / bharat

این آر سی پر حکومت اپنا موقف واضح کرے: چدمبرم

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) میں جن 19 لاکھ لوگوں کے نام نہیں ہیں ان کے بارے میں حکومت اپنا موقف واضح کرے۔

این آر سی پر حکومت اپنا موقف واضح کرے: چدمبرم
author img

By

Published : Oct 7, 2019, 3:32 PM IST

بدعنوانی کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند چدمبرم کی طرف سے ان کے خاندان کے اراکین نے پیر کو ٹوئٹ کیا ”اگر بنگلہ دیش کو یقین دہانی کرائی ہے کہ این آر سی کے عمل سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تو حکومت بتائے کہ انیس لاکھ لوگوں کے ساتھ وہ کیا سلوک کرے گی۔“

این آر سی پر حکومت اپنا موقف واضح کرے: چدمبرم
این آر سی پر حکومت اپنا موقف واضح کرے: چدمبرم

انہوں نے کہا کہ یہ سنگین مسئلہ ہے اور حکومت کو واضح کرنا چاہئے کہ شہریت کے سلسلے میں ثبوت پیش نہیں کر پانے کی وجہ سے این آر سی سے باہر ہوئے 19 لاکھ لوگ کب تک غیر یقینی کی حالت میں رہیں گے اور ان کے شہری حقوق سے انہیں کب تک محروم رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ چار دن کے بھارت کے دورے پر آئی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ این آر سی کا بنگلہ دیش پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور مودی کی اس یقین دہانی سے وہ مطمئن ہیں۔

Intro:Body:

monday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.