ایوان میں ہتھیاروں کے لئے لوگوں کو لائسنس دینے سے متعلق ’آرمس (ترمیمی) بل۔ 2019‘ پر بحث کے دوران حکمراں فریق اور اپوزیشن نے یہ مانگ کی۔
اس سے پہلے وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے یہ بل ایوان میں بحث کے لئے پیش کیا اور کہا کہ یہ چھوٹا بل ہے لیکن اس کے اثرات وسیع ہوں گے۔ اس سے نظام بنانے میں مدد ملے گی اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ، غیرقانونی طریقہ سے بنانے اور غلط استعمال کو روکا جاکے گا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے دگوجے سنگھ نے یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز رکھی اور کہاکہ یہ اہم بل ہے اس لئے اس پر سنجیدگی سے اور تفصیلی غور و خوض کیا جانا ضروری ہے۔
بل پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے کانگریس کے حسین دلوائی نے کہاکہ یہ ایک اچھا بل ہے جس کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے۔ اس کا مقصداچھا ہے اور اس سے غیرقانونی ہتھیاروں پر لگام لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی اور دیگر تقریبات میں ہتھیاروں کا استعمال بند ہونا چاہئے۔ اس میں کئی بار لوگ مارے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رجواڑوں کے پاس رکھے سجاوٹی ہتھیاروں کو اس بل میں چھوٹ کا التزام ہونا چاہئے۔