کانگریس کے سینئر رہنما ایم ویرپا موئیلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکز نے ریاستوں کو اطلاع دیئے بغیر ملک بھر میں لاک ڈان کا اعلان کرتے ہوئے ایک فاش غلطی کی ہے۔
اُنھوں نے کہاکہ اگر پہلے اطلاع دی جاتی تو اِس صورت میں ریاستیں مزید تیاریاں کئے ہوتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ محض ایک جھٹکے میں لاک ڈاؤن مسلط کردیا گیا۔
مرکز کو اب اپنے اس منصوبے کے بارے میں بتانا ہوگا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی بدنظمی اور انتشار سے کس طرح نمٹا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر چ اور اس دن پانچ بجے یکجہتی کے طور پر تمام کو تالی تھالی اور گھنٹی بجانے کی اپیل کی، پورے ملک کی عوام نے اس کرفیو کی کال پر بھرپور عمل کیا۔
اور اسی روز وزیراعظم نریندر مودی نے دوبارہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر وزیراعظم نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے21 دن کے لاک ڈاون کا بھی اعلان کردیا۔