حکومت کی طرف سے ملک بھر میں کھلے میں قضائے حاجت سے آزاد علاقے کے بڑے بڑے دعوے تو کیے جا رہے ہیں، لیکن ان دعوں کے برعکس اترپردیش کا یہ مادھوپور گاؤں کچھ اور حقیقت حال بیان کرتا ہے۔
مادھو پور گاؤں میں بیت الخلا کی تعمیر تو کر دی گئی، لیکن ان میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، اس میں نہ تو گہری کھدائی کی گئی ہے اور نہ ہی دوسرے انتظامات کیے گئے ہیں۔جس کی بنیاد پر لوگ کھلے میں قضائے حاجت پر مجبور ہیں۔