ETV Bharat / bharat

'شاہین باغ میں کامیابی ملی ہے' - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں

آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں شہریت ترمیمی قانون،این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا گیا۔

got-victory-in-shaheen-bagh-asad-owaisi
'شاہین باغ میں کامیابی ملی ہے'
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 11:02 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:02 PM IST

آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں شہریت ترمیمی قانون،این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا گیا۔

اس جلسے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ متنازعہ قانون اور حکومت کے ناپاک منصوبوں کے خلاف احتجاج کو جاری رکھیں۔

'شاہین باغ میں کامیابی ملی ہے'

انھوں نے دہلی کے شاہین باغ کی مثال دیکر کہا کہ شاہین باغ میں احتجاج کررہی ہماری ماں اور بہنوں کی قربانیاں بے کار نہیں گئیں، کیونکہ سپریم کورت نے تین رکنی کمیٹی بناکر احتجاج کرنے والی ان خواتین سے بات کرنے کرنے کی انھیں ہدایت دی۔ اسد اویسی نے کہا کہ یہ ایک کامیابی ہے۔

ایم آئی ایم صدر نے کہا کہ جو کام سپریم کورٹ نے کیا ہے وہ کام وزیر اعظم نریندر مودی کو کرنا تھا۔ مگر وزیراعظم نے یہ کام نہیں کیا، جبکہ وزیراعظم خود کو پردھان سیوک ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔

اسد اویسی نے یونیورسٹی طلبا پر پولیس کے حملوں کی مذمت کی، انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ،اے ایم یو اور جے این یو کے طلبا کے حوالے حکومت اور پولیس کے اقدام پر افسوس جتایا۔

اس موقع پر اسد اویسی نے کہا کہ سچائی ہمیشہ کمزور اور مظلوم لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے، ظالموں کے ساتھ نہیں ہوتی۔ اور اخیر میں حق کی جیت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، اب اس احتجاج میں خواتین بڑھ چڑھکر حصہ لے رہی ہیں، شاہین باغ دہلی کی طرز پر تمل ناڈو، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں احتجاج ہورہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.