کیفی اعظمی کا اصلی نام اطہر حسین رضوی تھا اور ان کا شمار اردو کے ممتاز ترقی پسند شعرا اور نغمہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ کیفی اعظمی کی پیدائش 14 جنوری 1919 کو اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے مجواں گاؤں میں ہوئی تھی۔ اپنے دور کے عظیم شاعروں میں سے ایک کیفی اعظمی نے محض گیارہ برس کی عمر میں شاعری شروع کر دی تھی۔
کیفی اعظمی کا انتقال 10 مئی 2002ء کو ہوا اور ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر برس یک روزہ قومی سیمینار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔