ETV Bharat / bharat

مودی کے خلاف توہین آمیز ٹویٹ پر سینئر پائلٹ برخاست - GoAir sacks senior pilot

گو ایئر نے ٹویٹر پر وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے پر سینئر پائلٹ کو برخاست کردیا ہے۔

GoAir sacks senior pilot for making derogatory remarks about PM on Twitter
سینئر پائلٹ برخاست
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 1:56 PM IST

Updated : Jan 10, 2021, 2:20 PM IST

گو ایئر نے ٹویٹر پر وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے والے ایک سینئر پائلٹ کو برطرف کردیا۔

پائلٹ مکی ملک کی جانب سے قابل اعتراض ٹویٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر ایئر لائن کے ترجمان نے ہفتے کے روز کہا کہ 'گو ایئر نے کپتان کی خدمات کو فوری طور پر ختم کردیا ہے'۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کے بارے میں ریمارکس دینے والے کیپٹن پائلٹ مکی ملک نے جارحانہ ٹویٹس کو حذف کر دیا ہے اور ٹویٹر پر ان کے اکاؤنٹ کو لاک کردیا ہے۔

گو ایئر کے ترجمان نے کہا کہ ایئرلائن کی اس طرح کے معاملات پر عدم رواداری کی پالیسی ہے اور اس کے ملازمین کے لئے لازم ہے کہ وہ کمپنی کے ملازمت کے قواعد، ضوابط اور پالیسیوں کی تعمیل کرے جس میں سوشل میڈیا رویہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: 'مودی حکومت میں عوام کو پریشانیاں ہی ملیں'

ترجمان نے بتایا کہ 'ایئر لائن کسی بھی فرد یا کسی ملازم کے ذاتی خیالات سے خود کو منسلک نہیں کرتی ہے'۔

Last Updated : Jan 10, 2021, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.