اب کورونا وائرس پوری دنیا میں ایک وبا کی شکل اختیار کرگیا ہے، جس کی پوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
یہ بیماری زیادہ تر لوگوں میں ہلکی بخار اور لگار تار کھانسی کی علامات کا باعث بنتی ہے۔ ضعیف افراد کے علاوہ یہ وبا ان لوگوں کو بھی لاحق ہوسکتی ہے، جو صحت سےہ متعلق غفلت برت رہے ہیں۔ اس لیے اس بیماری سے حفاظت کے لیے احتیاط کے ساتھ ساتھ گھروں میں رہنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر کوروناوئرس وبائی مرض سے اموات کی تعداد 14،704 کی تعداد عبور کر چکی ہے اور اس سے 3،39،712 سے زیادہ بیمار ہوگئے ہیں۔
- بھارت: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 23 مارچ ( دوپہر 12 بجے) تک کورونا وائرس کے مثبت واقعات کی مجموعی تعداد 390 ہے۔ اس کے علاوہ سات اموات واقع ہوچکی ہے۔
- امریکہ میں مختلف سیاسی رہنما 'ریسکیو پیکیج' عوام کے درمیاں تقسیم کررہے ہیں۔ جس کی مجموعی قیمت دو ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔ جبکہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ جاتی ہے۔
![عالمی سطح پر کورنا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6512885_cdvgbhg.jpg)
- اٹلی: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اٹلی میں تاحال 59139 افراد متاثر اور 5476 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
- چین میں اب تک 96،000 سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
- نیوزی لینڈ میں پیر کے روز اعلان کیا گیا کہ تقریبا چار ہفتوں کے لئے مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا جائےگا۔ یہ فیصلہ وزیر صحت آرڈرن نے پیر کے روز کیا۔ یہ فیصلہ اس وقت ہوا جب صحت کے عہدیداروں نے کورونا وائرس کے مزید 36 تصدیق شدہ کیس درج کیے گئے ، جوکل تعداد 102 ہوگئی۔
نیوزی لینڈ وزارت صحت کے مطابق ان میں سے بیشتر معاملات کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ جب کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے لوگوں کے لئے علحدہ وارڈز بنائیں گئے ہیں۔
- جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے پیر کے روز کہا کہ اس وبا کی وجہ سے جاپان کے داراحکومت ٹوکیو میں جولائی میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔
شنزو آبے نے آئندہ چند ہفتوں کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے اور فیصلہ کرنے کے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے منصوبے پر تبصرہ کیا ہے جس میں التوا کا آپشن بھی شامل ہوسکتا ہے۔
- متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ نئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسافروں کی تمام پروازوں اور ملک میں ایئر لائن کے مسافروں کی آمد و رفت کو دو ہفتوں تک معطل کر رہا ہے۔
- دبئی ایرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے، جو یورپ اور دیگر مغربی ممالک کو ایشیا اور آسٹریلیا کے ممالک کے ساتھ جوڑنے والا ایک اہم مرکز ہے۔