کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کے استعفے کی پیشکش کی خبر کی تردید کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے متواتر دو ٹویٹ کئے ہیں۔
آزاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے کبھی بھی خط کے متعلق یہ نہیں کہا کہ یہ بی جے پی کی ملی بھگت سے لکھا گیا ہے۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ ''میڈیا کا ایک طبقہ غلط طور پر یہ الزام لگا رہا ہے کہ میں نے سی ڈبلیو سی میں راہل گاندھی کو یہ ثابت کرنے کے لئے کہا کہ ہماری طرف سے لکھا گیا خط بی جے پی کی ملی بھگت سے ہے، یہ ثابت کر کے دکھائیں۔ میں صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ راہل گاندھی نے نہ سی ڈبلیو سی میں اور نہ ہی میٹنگ کے باہر ایسا کہا ہے کہ بی جے پی کے کہنے پر خط لکھا گیا۔
ایک دوسرے ٹویٹ میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ ''میں نے جو کچھ کہا تھا، کل کسی کانگریس کے رہنما کے بیان پر کہا تھا، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ہم نے یہ کام بی جے پی کے اشارے پر کیا ہے اور اسی تناظر میں میں نے کہا تھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ ساتھیوں (سی ڈبلیو سی کے باہر) نے ہم پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا ہے اور اگر وہ لوگ اس الزام کو ثابت کر دیں تو میں استعفیٰ دے دوں گا "۔