ETV Bharat / bharat

بھارت ۔ سعودی عرب دفاعی تعلقات میں مزید پیش رفت کی امید

بھارتی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف منوج مکند نروانے نے کہا کہ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک تعلقات کی عکاسی کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ دورہ دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کے لئے نئی راہیں کھول دے گا۔

Gen. Naravane holds talks with Saudi generals; discusses ways to enhance defence cooperation
بھارتی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف منوج مکند ناروا
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 11:08 AM IST

سعودی عرب کے اپنے تاریخی دورے کے دوران بھارتی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف منوج مکند نروانے نے سعودی عرب کے مختلف اعلیٰ سرکاری جنرلز سے بات چیت کی اور مشترکہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

ویڈیو

نروانے 14 دسمبر کو ختم ہونے والے اس دورے کے دوران اپنے ہم منصبوں اور دونوں ملکوں کی سینیئر فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل آرمی چیف نے نو اور دس دسمبر کے دوران متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا جس دوران انہوں نے مختلف دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے سینیئر فوجی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

Gen. Naravane holds talks with Saudi generals; discusses ways to enhance defence cooperation
بہ شکریہ ٹوئٹر @adgpi

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

جنرل نروانے ان اہم خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے بھارتی فوج کے پہلے سربراہ ہیں۔

  • دوطرفہ دفاعی تعاون:

بھارتی فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پبلک انفارمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'سی او ایس نے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے'۔

Gen. Naravane holds talks with Saudi generals; discusses ways to enhance defence cooperation
بھارتی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف منوج مکند ناروا

انہوں نے رائل سعودی لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی حاصل کیا۔

جنرل منوج مکند نروانے نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامدالرویلی سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

  • مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال:

سرکاری سطح پر سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے کے ذرائع کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بہ شکریہ ٹوئٹر @modgovksa

بھارتی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'جنرل منوج مکند نروانے نے سعودی عرب کی مشترکہ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملوق بن سلیم بن العظیمہ سے بھی بات چیت کی اور دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ اس سے قبل جنرل نروانے نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے لینڈ فورس کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح الامریری سے دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا'۔

ان کے اس دورے کو دونوں ممالک کے ساتھ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک تعلقات کی عکاسی کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کے لئے نئی راہیں کھول دے گا۔

  • عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات اور بھارت:

جنرل نروانے کا یہ دورہ خلیجی خطے میں تیز رفتار پیش رفت کے درمیان ہوا ہے جس میں متعدد عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے علاوہ ایران کے اعلیٰ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اپنے دورے سے قبل فوج نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اس دورے کے دوران وہ اپنے ہم منصبوں اور ان ممالک کی سینیئر فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔'

اس دورے میں اس لحاظ سے یہ اہمیت بھی ہے کہ اس کے بعد سعودی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی آرمی چیف متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے شاہی دورے پر ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بھی فائزر ۔ بائیو این ٹیک ویکسین کی منظوری

جنرل نروانے کا خلیجی خطے کا دورہ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے دوروں کے کچھ دن بعد ہوا ہے جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کی۔

پچھلے کچھ برسوں میں بھارت کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں ایک بہت بڑا بدلاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.