کرکٹ کے میدان میں اپنی جارحانہ بلے بازی کی طرح سیاست میں آنے کے بعد پاکستان کے خلاف مسلسل بیانات اور پاکستان کو للکارنے والے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے انسانیت کی مثال پیش کی۔
دراصل پاکستان کا ایک خاندان اپنی 6 برس کی بچی کے ہارٹ کی سرجری کے لیے بھارت آنا چاہتا تھا لیکن انہیں ویزا حاص کرنے میں دشواری ہو رہی تھی، اس دوران گمبھیر نے وزرات خارجہ کو خط لکھ کر گزارش کی کہ مذکورہ پاکستانی خاندان کو ویزا فراہم کیا جائے تا کہ ان کی معصوم بچی کا علاج ہو سکے۔
گوتم گمبھیر کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارتخانے کو حکم دیا کہ وہ پاکستانی خاندان کو بھارت آنے کے لیے ویزا جاری کرے۔
بچی کے والدین کو ویزا جاری کئے جانے کے بعد گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کر کے وزیر کارجہ ایس جے شنکر، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔