ETV Bharat / bharat

بابائے قوم اور آندھراپردیش کا سابرمتی آشرم

بابائے قوم یعنی تحریک آزادی کے روح رواں موہن داس کرم چند گاندھی کا آندھراپردیش کے ضلع نلور سے گہرا تعلق رہا ہے۔

author img

By

Published : Sep 25, 2019, 4:53 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:48 PM IST

آندھراپردیش کا سابرمتی آشرم

مہاتما گاندھی نے اپنی زندگی میں دوبار ضلع نلور کے انڈوکوری پیٹ منڈل میں واقع پالی پڈو کا دورہ کیا۔

سات اپریل سنہ 1921 کو گاندھی جی نے پالی پڈو میں پیناکینی ندی کے کنارے ایک آشرم کی بنیاد رکھی، یہ آشرم آج 'دوسرے سامبرمتی' کے نام سے مشہور ہے۔ نلور کے پالی پڈو نے آزادی کی لڑائی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ہنومانتھا راؤ، چتور ویدولہ سمیت گاؤں کے لوگوں نے اس آشرم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

بابائے قوم اور آندھراپردیش کا سابرمتی آشرم

گاندھی کے قریبی دوست رستم جی نے اس آشرم کی تعمیر کے لیے اس وقت دس ہزار روپے عطیہ کیا تھا۔ اس کے بعد اس آشرم کی تعمیر ممکن ہو پائی۔

پالی پڈو گاندھی آشرم کے مینیجر رامیہ کا کہنا ہے کہ گاندھی جی نے سب سے پہلے گجرات میں سابرمتی آشرم قائم کیا۔ اس کے بعد گاندھی جی مدراس (موجودہ چینئی) میں آشرم کھولنا چاہتے تھے۔ اس کے لیے سماجی کارکن پوناکا کانا کما نے 13 ایکڑ زمین فراہم کی تھی، جس پر آشرم کی تعمیر کی گئی۔

رامیہ کے مطابق اس آشرم میں کپاس کی پیدوار ہوتی ہے، گیتا کا پاٹھ کیا جاتا ہے، نیز دیگر معاشرتی کام بھی انجام دیے جاتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آشرم بھی خستہ حال ہوتا گیا، اس کے بعد انڈین ریڈ کراس سوسائٹی نے آشرم کی تعمیر نو کا کام شروع کیا۔

گاندھی جی نے دوسری بار 11 مئی سنہ 1929 میں نلور کا دورہ کیا اور اس آشرم ایک رات قیام بھی کیا۔

گاندھیائی نظریات کو فروغ دینے کے لیے ہر برس گاندھی جینتی کے موقعے پر اس آشرم میں خصوصی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.