ETV Bharat / bharat

جی-20 کی غیر معمولی چوٹی کانفرنس' میں مودی کی شرکت - عالمی ادارہ صحت

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو 'جی-20 کی غیر معمولی چوٹی کانفرنس' میں شرکت کریں گے جس میں عالمی معیشت اور کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جی-20 کی غیر معمولی چوٹی کانفرنس' میں مودی کی شرکت

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 10:18 AM IST

گذشتہ دنوں وزیراعظم مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جی-20 کے رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دنیا کی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کی مشترکہ کوششوں پر بات کی تھی۔ مودی نے آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ موریسن سے بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور اس وبا سے اب تک تقریباً 168 ممالک میں 21 ہزار 295 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

اس وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام ممالک نے سرحدیں بند کردی ہیں، اس کے سبب عالمی معیشت کو بھی کافی خسارہ کا سامنا ہے ایئر لائنز نے بھی اس وبا کے پیش نظر تمام پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ: مسجد میں فائرنگ کے مجرم کا اعتراف جرم

متعدد ممالک نے چھوٹی صنعتوں کے ساتھ ساتھ اپنی آبادی کے کمزور طبقات کی مدد کے لئے خصوصی معاشی پیکیجز کا اعلان کیا ہے تاکہ اس وبائی امراض کے معاشی اثرات پر قابو پایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.