ETV Bharat / bharat

سابق صدر پرنب مکھرجی کی آخری رسومات ادا - لودھی روڈ میں آخری رسومات

معلومات کے مطابق سابق صدر پرنب مکھرجی کی استھیاں ہریدوار میں بہائی جائیں گی، دہلی میں آخری رسومات کے بعد اہل خانہ دیر شام پرنب دا کی استھیوں کے ساتھ ہریدوار پہنچیں گے اور بدھ کے روز گنگا کے ساحل پر اسے بہائیں گے۔

سابق صدر پرنب مکھرجی کی آخری رسومات ادا
سابق صدر پرنب مکھرجی کی آخری رسومات ادا
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 4:16 PM IST

سابق صدر پرنب مکھرجی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، قبل ازیں ان کی لاش لودھی روڈ پر واقع شمشان گھاٹ پہنچی۔ مکھرجی کے اہل خانہ اور رشتہ دار کورونا پروٹوکول کے تحت پی پی ای کٹ میں موجود تھے۔ بدھ کو سابق صدر پرنب مکھرجی کی استھیاں ہریدوار میں گنگا میں بہائی جائیں گی، نائب صدر وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع سمیت متعدد دیگر شخصیات نے پرنب مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیا۔

توقع ہے کہ وزیراعلیٰ تریندر سنگھ راوت اور گورنر بیبی رانی موریہ بھی استھیوں کو بہائے جانے وقت وہاں موجود رہیں گی۔

آخری رسومات سے قبل پرنب مکھرجی کی میت کو دارالحکومت میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر رکھا گیا تھا۔ معززین نے ان کی رہائش گاہ پر پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے ان کی رہائش گاہ پر پرنب مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.