ETV Bharat / bharat

ترقیاتی کاموں کے لیے رقم کا عدم استعمال

جموں و کشمیر میں گزشتہ چار برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لیے دیے گئے 80,068 کروڑ روپے میں سے صرف 37 فیصد رقم ہی استعمال ہو پائی ہے۔

جموں و کشمیر کے ترقیاتی کاموں کے لیے رقم کا عدم استعمال
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 11:18 PM IST

پیکیج کا اعلان مودی نے نومبر 2015 میں کیا تھا جب ریاست ستمبر 2014 میں آئے سیلاب سے ابھرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

ترقیاتی کاموں کے لیے رقم کا عدم استعمال

وزارتِ داخلہ کی جانب سے شائع ایک رپورٹ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے لیے جاری کیے گئے 80,068 کروڑ روپے میں سے مارچ 2019 تک صرف 30,049 کروڑ روپے ہی ریلیز کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رقم پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت ریاست کے 63 ترقیاتی کاموں کے لیے جاری کیے گئے تھے اور ان میں سے صرف 18 پروجیکٹ ہی مکمل ہو پائے ہیں، جبکہ باقی پروجیکٹ ابھی نا مکمل ہیں۔

قابل ذکر ہے کی جب اس پیکج کا اعلان کیا گیا تھا تب مرکزی سرکاری کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کی ان کاموں کے لیے رقم اگلے 5 برسوں میں جاری کی جائے گی تاکہ ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل کیے جا سکیں۔

انتظامیہ کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ’’یہ ریاستی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کی وہ وقت پر پروجیکٹ مکمل کرائیں۔ اگر پروجیکٹ صحیح وقت پر مکمل ہوتے ہیں تو یوٹلائیزیشن سرٹیفکیٹ وقت پر بھیجنے میں کوئی مشکل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ بھیجنے کے بعد ہی رقم جاری کی جاتی ہے، اور جب پروجیکٹ نامکمل ہیں تو رقم کیسے جاری کی جائے گی۔

ان ترقیاتی کاموں میں صحت، تعلیم، کھیل، سڑکوں اور بجلی جیسے خاص پروجیکٹس شامل تھے۔ واضح رہے کہ گورنر انتظامیہ نے بھی ترقیاتی پروجیکٹس وقت پر مکمل نہ ہونے پر سابق ریاستی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.