ETV Bharat / bharat

دوست کے ہی ہاتھوں دوست کا قتل

دہلی پولس کمشنر نے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی بات کہی ہے۔

دوست کے ہی ہاتھوں دوست کا قتل
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 5:27 PM IST

دہلی کے بسائی پورہ علاقے میں تین دوستوں نے اپنے ہی ایک دوست کو موبائل کے لیے ہلاک کر دیا۔

پولس نے سبھی ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تینوں نے اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 13 جولائ کو موتی نگر پولس اسٹیشن میں وکی نام کے نوجوان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

اسی دوران پولس کو خبر ملی کہ دلی کے بسائ پور علاقے میں ایک نامعلوم لاش پڑی ہے۔ پولیس نے لاش کی شناخت وکی کے طور پر کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمین نے کچھ ہی روز قبل مقتول نوجوان سے دوستی کی تھی۔ ایک روز تینوں نے اسے غیر معروف جگہ پر لے جا کر اس کا موبائل چھیننے کی کوشش کی۔ جب وکی نے اس کی مخالفت کی تو تینوں نے ملکر وکی کو قتل کر دیا۔

پولس نے موبائل اور دیگر چیزیں اپنے قبضے میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ دہلی پولس کمشنر نے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی بات کہی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.