حادثہ اس وقت پیش آیا جب سرخ صندل لے جانے والی دوکاریں کڑپہ کے مضافات میں واقع گوٹور میں ایک ٹپر لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثہ صبح 3 سے 4 بجے کے درمیان پیش آیا۔
پہلی کار کے ٹپر لاری سے ٹکرانے کے چند لمحوں میں دوسری اسکارپیو کار اس لاری کے ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد دوسری کار میں سوار چار افراد زندہ جل گئے۔
اس کار میں موجود سرخ صندل کو بھی آگ لگ گئی۔ پہلی کار میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریمس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسمگلرس تاڑی پٹری سے کڑپہ جارہے تھے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔
فائر بریگیڈ نے مقام واقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغام کردیا۔ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ پولیس معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔