شدت پسندوں پر شکنجہ کستے ہوئے پنجاب پولیس نے دو بار سرگرم ہونے والے خالصتان زندہ باد فورس ( کے زیڈ ایف) کا انکشاف کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس گروپ کو جرمن سے چلایا جارہا ہے اور اسے پاکستان سے حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ گروپ پنجاب اور اس کے پڑوس کے ریاستوں میں سلسلہ وار حملہ کرنے کی سازش کررہے تھے'۔
پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ چھاپہ ماری میں اس نے پانچ اے کے 47، رائفل، پستول ، سیٹر لائٹ فون اور ہاتھ گولے سمیت کثیر تعداد میں ہتھیار برآمد کیا ہے۔ جبکہ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے'۔
اس گروپ کے بین الاقوامی تعلق ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے آگے کی جانچ کے لیے قومی تفتیشی ایجنسی ( این آئی اے ) کو سونپنے کا فیصلہ لیا ہے، تاکہ پوری سازش کا جلد انکشاف کیا جا سکے'۔
ابتدائی جانچ میں سرحد پار سے ہتھیار و مواصلاتی آلات کی ڈلیوری کے لیے ڈرون کا استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے'۔
وزیر اعلی پنجاب نے مرکزی حکومت سے فضائیہ اور سرحدی حفاظتی اہلکاروں کی تعینات کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ دشمنوں کی سرگرمیوں پر روک لگایا جا سکے'۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس دنکر گپتا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا کہ ہتھیار پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستان حمایت یافتہ جہادی گروپ و خالصتان حمایتی شدت پسند کی جانب سے ڈروں ذریعے حال ہی میں یہ بھیجے گئے تھے'۔
گرفتار کیے گئے لوگوں کی پہچان بلونت سنگھ، آکاش دیپ سنگھ، ہربجن سنگھ اور بلبیر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے'۔