ETV Bharat / bharat

'شہریت ترمیمی قانون میں اصلاح کی ضرورت' - دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ

دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'اس قانون کے تحت مسلمانوں کو بھی شہریت دینے کا انتظام کیا جائے یا سبھی مذاہب کے لوگوں کا نام ہٹا دیا جائے'۔

Former Delhi Lt Governor Najeeb Jung said Citizenship amendment Act needs reform
'شہریت ترمیمی قانون میں اصلاح کی ضرورت'
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 2:14 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:58 PM IST

دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طالب علموں کی تحریک کو حمایت دینے آج شام یہاں پہنچے اور اس دوران انہوں نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اس قانون میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ یا تو مسلمانوں کو اس میں شامل کرنا چاہئے یا سب کو ہٹا دینا چاہئے۔

Former Delhi Lt Governor Najeeb Jung said Citizenship amendment Act needs reform
شاہین باغ کے احتجاج میں خواتین شہید اشفاق اللہ خان اور ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے پورٹریٹ کے ساتھ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر نجیب جنگ نے کہا کہ اس قانون میں سب کو شامل کرنے والا بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک کے مختلف حصوں میں لاکھوں لوگ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں اس لئے حکومت کو اس میں شامل لوگوں سے بات چیت کرنی چاہئے۔ تبھی کوئی حل نکلے گا۔ اگر ہم بات نہیں کریں گے تو حل کیسےنکلے گا؟ اس کے خلاف مخالفت کب تک جاری رہے گی؟ معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، دکانیں بند ہیں، بسیں نہیں چل رہی ہیں'۔

کانگریسی رہنما سلمان خورشید

انہوں نے کہا کہ 'جامعہ کی زمین پر مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، خان عبدالغفار خان اور ذاکر حسین جیسی شخصیات کے قدموں کے نشانات ہیں اس لئے اسے آسانی سے روندا نہیں جا سکتا ہے'۔

جنگ نے کہا کہ 'لوگوں کو تقسیم کرنے والے قانون کے خلاف لڑائی کی تاریخ جامعہ نے لکھی ہے اور اچھی بات ہے کہ یہ تحریک یہاں چل رہی ہے۔ اس تحریک سے یہاں کے طالب علموں اور شاہین باغ کی بہنوں نے دکھا دیا کہ ان میں کتنا دم ہے'۔

انہوں نے طالب علموں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ اپنی تحریک مولاناؤں سے دور رکھیں۔ مولانا حضرات کو مدارس میں بیٹھے رہنے دیں کیونکہ آپ کے مستقبل کا سوال ہے تو آپ کو ہی قیادت کرنی پڑے گی'۔

دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ 'حکومت لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے شہریت جیسا قانون لے کر آئی ہے لیکن سب سے اچھی بات ہے اس نے ملک کے باشندوں کو متحد کر دیا ہے اور تمام مذاہب ،فرقہ کے لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں'۔

شاہین باغ احتجاج میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

سابق لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'ہمیں نوکری اور اسپتال چاہئے۔ ہمیں این پی آر نہیں چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ این آر سي ہونے نہیں جا رہا ہے لیکن لوگوں نے ان پر اعتماد نہیں کیا یہ ہمارے لئے اور حکومت کے لیے شرم کی بات ہے۔ حکومت کی باتوں پر لوگوں نے اس لئے یقین نہیں کیا کیونکہ آسام اور کرناٹک میں حراستی مراکز (ڈٹیشن سینٹر) قائم ہیں اور ممبئی میں بھی بنائے جانے کا منصوبہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پانچ جنوری کو جس طرح کے واقعات پیش آئے وہ جمہوریت اور ملک کے لئے شرمناک ہیں۔

نجیب جنگ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس کی کارروائی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے رجسٹرار نے پولیس کو کیمپس میں بلایا اور پولیس نے ہاسٹل میں گھس کر بے دردی سے طالب علموں کی پیٹائی کی'۔

دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں لگاتار احتجاج چل رہا ہے۔

جنگ نے آخر میں طالب علموں سے یہ وعدہ لیا کہ وہ اس تحریک کو سیکولر رکھتے ہوئے اسے تب تک جارہی رکھیں گے جب تک سی اے اے اوراین آر سی کو حکومت واپس لینے کا اعلان نہیں کر دیتی ہے'۔

واضح رہے کہ جامعہ میں شہریت قانون، این آر سي اور 15 دسمبر کی پولیس کی کارروائی کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ تحریک جار ی ہے۔

Intro:Body:

National

Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 7:58 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

National
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.