ETV Bharat / bharat

'صارفین تحفظ قانون کے ضابطے دسمبر تک بنیں گے'

فوڈ اور سِول سپلائز کے وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ 'صارفین تحفظ قانون سے متعلق ضابطے اس برس دسمبر تک تیار ہو جائیں گے۔ اس بل کو پارلیمنٹ کے پچھلے اجلاس میں منظور کیا گیا تھا۔'

صارفین تحفظ قانون کے ضابطے ڈسمبر تک بنیں گے: پاسوان
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 7:57 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:26 PM IST

پاسوان نے ان ضابطوں کے سلسلے میں ارکان پارلیمان کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ضابطوں کے سلسلے میں مشورے دینے کے لیے لوگوں کو 15 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق ضابطے بنائیں جائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کئی بار ضابطے تیار کرنے میں دو برس لگ جاتے ہیں لیکن اس مقررہ وقت میں ہی ضابطے تیار کیے جائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بل میں صحت خدمات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں کچھ ارکان نے صحت خدمات کو شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ 'مشہور شخصیات اگر گمراہ کن اشتہارات کی توثیق کریں گی تو ان کو ایک برس تک ممنوع کردیا جائے گا اور دوسری بار بھی ایسا کرنے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کمپنی اپنے پروڈکٹ کے سلسلے میں جو دعوے کرتی ہے اگر اس پر کھرا نہیں اترتی ہے تو اسے جیل تک کی سزا ہوسکتی ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:26 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.