ETV Bharat / bharat

'کورونا سے مقابلے کے ساتھ ساتھ غریبوں اور بچوں پر بھی توجہ دیں'

برٹش میڈیکل جرنل کے تین ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق غربت، کمزوری اور کمسنی بھی کورونا سے متاثر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

focus on poor, improve overall healthcare to combat covid-19: researchers
'کورونا سے مقابلہ ساتھ ساتھ غریبوں اور بچوں پربھی توجہ دیں'
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 4:16 PM IST

برٹش میڈیکل جرنل کے تین محققین نے مجموعی طور پر کہا ہے کہ 'کورونا کے علاج کے ساتھ تمام ممالک کو زیادہ سے زیادہ کمزور لوگوں اور کمسن بچوں پر توجہ دینی چاہئے'۔

ان کا کہنا ہے کہ 'بیشتر کمزور لوگ اور بچے معاشرے کے غریب ترین طبقوں سے وابستہ ہیں۔ ان کی مجموعی طور پر بہتری کی شدید ضرورت ہے'۔

انہوں نے برٹش میڈیکل جرنل کی ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ 'غربت کے ساتھ مل کر موجودہ غیر مواصلاتی بیماریوں نے کووڈ 19 کو 'ایک صحت کاطو فان' بنا دیا ہے'۔

ان محققین میں نینا شوالبی، کولمبیا میل مین اسکول اور سوسنہ لہٹیماکی، اسپارک اسٹریٹ کے مشیر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ میکسیکو کی نیشنل خودمختار یونیورسٹی کے پروفیسر جوان پابلو گٹیرز بھی اس تحقیق میں شامل ہیں۔

ان کے مطابق غیر مواصلاتی بیماریاں جیسے موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس سے متاثرہ لوگوں میں کووڈ 19 کے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

اس کے علاوہ غربت، کمزوری اور کمسنی بھی کورونا سے متاثر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.