ETV Bharat / bharat

انڈونیشیا میں بارش کے بعد سیلاب،50افراد ہلاک - پاپوا

انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے50 افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔

flood
author img

By

Published : Mar 17, 2019, 9:54 PM IST

انڈونیشیا کے حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے سینتانی میں ہفتہ سے موسلا دھار بارش جاری ہے، سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں مکانات زمیں بوس ہوگئے ۔

سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی کی ہنگامی یونٹ کی سربراہ کوری سمبولون نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے ضلع جياپورہ کے کئی گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 21 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 18 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.