ETV Bharat / bharat

بنارس میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز

اتر پردیش کے ضلع بنارس میں آج کورونا وائرس کے پانچ مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔  پانچوں افراد کا تعلق دہلی کی جماعت یا ان سے وابستہ افراد سے ہے۔ ان میں سے 3 افراد جماعت میں شامل تھے۔

بنارس میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز
بنارس میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 12:10 AM IST

ایک 55 سالہ شخص مدن پورہ کا رہائشی ہے جبکہ دوسرا شخص بنارس کے حیدرآباد علاقہ سے تعلق رکھتا ہے جس کی عمر 40 سال ہے۔ تیسرا شخص نکی گھاٹ سے تعلق رکھتا ہے جس کی عمر 70 سال ہے۔

ان تینوں کا پہلا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جبکہ دوبارہ جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جماعت میں شامل ہوئے 27 افراد کو بنارس کے شوپور علاقے میں قرنطنیہ کیا گیا تھا سبھی افراد کی دوبارہ جانچ کی گئی جس میں سے 24 افراد کا کرونا منفی آیا جبکہ تین افراد کا مثبت پایا گیا۔

تینوں کو دین دیال اپدھیائے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ مزید دو میں ایک 21 سالہ لڑکا اور 19 سالہ لڑکی شامل ہے جو پانڈے حویلی میں ایک ہی مکان کے رہائشی ہیں ان کا بھی تعلق جماعت میں شامل ہوئے افراد سے ہوا تھا۔

بنارس میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز
بنارس میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز

ان کے سیمپل لے کر جانچ کے لیے بھیجا گیا ان دونوں کو بھی دین دیال ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ نکی گھاٹ کے علاوہ چار مدنپورہ کے ہاٹ سپاٹ علاقے کے ہیں نکی گھاٹ ہاٹ اسپاٹ علاقے بنائے جارہے ہیں اس کے ساتھ بنارس میں مجموعی طور پر ہاٹ اسپاٹ اور بفرزون کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

آج وارانسی میں مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی جس میں سے پانچ صحتیاب ہو کر گھر گئے ایک کی موت ہوگئی اور 8 کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.