ETV Bharat / bharat

پانچ دن بعد 70 ہزار سے کم ہوئے کورونا کے نئے کیسز - مہاراشٹر میں کورونا کے کیسز

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان ملک میں لگاتار پانچ دن تک 75 ہزار سے زائد نئے کیسز کی رپورٹ ہو ئی تھیں، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نسبتا تھوڑی کمی آئی اور یہ گھٹ کر 70 ہزار پر آگئی۔

پانچ دن بعد 70 ہزار سے کم ہوئے کورونا کے نئے کیسز

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 3:20 PM IST

منگل کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69 ہزار 921 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 91 ہزار 167 ہوگئی۔ اس سے قبل 25 اگست کو 67 ہزار 151 اور 26 سے 30 اگست تک کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد بالترتیب 75 ہزار 760، 77 ہزار 266، 76 ہزار 472، 78 ہزار 761 اور 78 ہزار 512 تھی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 65 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 39 ہزار 883 ہوگئی۔ شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں نئے فعال کیسززیادہ ہونے سے فعال کیسزکی تعداد 4 ہزار 21 سے بڑھ کر 7 لاکھ 85 ہزار 996 ہوگئی۔

ملک میں مزید 819 متاثرین کی اموات سے مجموعی تعداد 65 ہزار 288 ہوچکی ہے، ملک میں فعال کیسز کی شرح 21.29 فیصد ہے، شفایاب مریضوں کی شرح 76.94 فیصد اور اموات کی شرح 1.77 فیصد ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں فعال کیسز کی تعداد 510 سے بڑھ کر 1 لاکھ 94 ہزار 399 اور ہلاکتوں کی تعداد 184 اموات کے ساتھ 24 ہزار 583 ہوچکی ہے، اسی مدت کے دوران11 ہزار 158 افراد شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 559 ہوگئی ہے، ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

اس عرصے کے دوران ملک کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 1 ہزار 147 کے اضافے کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 276 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 3 ہزار 969 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 526 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 856 عدد کی کمی کے ساتھ اب فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 254 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5 ہزار 702 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 2 لاکھ 49 ہزار 467 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 52 ہزار 578 اورہلاک شدگان کی تعداد 7 ہزار 322 افراد ہوچکی ہے جبکہ ابھی تک ریاست میں 3 لاکھ 68 ہزار 141 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران 122 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا، جس کے نتیجے میں اب ریاست میں وبا کے 54 ہزار 788 ایکٹیو کیسز اور 3 ہزار 486 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ریاست میں 1 لاکھ 72 ہزار 140 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 31 ہزار 699 فعال کیسز ہیں اور 836 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 95 ہزار 162 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25 ہزار 280 فعال کیسز ہیں اور 3228 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 270 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.